مشورہ جو بھی ملا ہم نے وہی مان لیا
عشق میں اچھے بُرے سب ہی کا احسان لیا
تم فقط خواہشِ دل ہی نہیں اب ضد بھی ہو
دل میں رہتے ہو تو پھر دل میں تمہیں ٹھان لیا
وہ مِرے گزرے ہوئے کل میں کہیں رہتا ہے
اِس لیے دور سے اُس شخص کوپہچان لیا
ہاتھ اُٹھایا تھا ستاروں کو پکڑ نے کے لیے
چرخ نے چاند کو خنجر کی طرح تان لیا
آزمایا ہی نہیں دوسرے جذبوں کوندیمؔ
اِس محبت کو ہی بس سب سے بڑا مان لیا
"ندیم بھابھہ"
عشق میں اچھے بُرے سب ہی کا احسان لیا
تم فقط خواہشِ دل ہی نہیں اب ضد بھی ہو
دل میں رہتے ہو تو پھر دل میں تمہیں ٹھان لیا
وہ مِرے گزرے ہوئے کل میں کہیں رہتا ہے
اِس لیے دور سے اُس شخص کوپہچان لیا
ہاتھ اُٹھایا تھا ستاروں کو پکڑ نے کے لیے
چرخ نے چاند کو خنجر کی طرح تان لیا
آزمایا ہی نہیں دوسرے جذبوں کوندیمؔ
اِس محبت کو ہی بس سب سے بڑا مان لیا
"ندیم بھابھہ"

No comments:
Post a Comment