پھر لے آیا دل مجبور کیا کیجئے
راس نہ آیا رہنا دور کیا کیجئے
دل کہہ رہا اسے مکمّل کر بھی آؤ
وہ جو ادھوری سی بات باقی ہے
وہ جو ادھوری سی یاد باقی ہے
کرتے ہیں ہم آج قبول کیا کیجئے
ہو گئی تھی جو ہم سے بھول کیا کیجئے
دل کہہ رہا اسے میسر کر بھی آؤ
وہ جو دبی سی آس باقی ہے
وہ جو دبی سی آنچ باقی ہے
قسمت کو یہ منظور کیا کیجئے
ملتے رہیں ہم بدستور کیا کیجئے
دل کہہ رہا اسے مسلسل کر بھی آؤ
وہ جو رُکی سی راہ باقی ہے
وہ جو رُکی سی چاہ باقی ہے
پھر لے آیا دل مجبور کیا کیجئے
راس نہ آیا رہنا دور کیا کیجئے